موڈبیدرے :2/نومبر (ایس او نیوز) مرکزی حکومت یکساں سول کوڈ نافذ کرنے اور طلاق ثلاثہ کو ختم کرنے کی پالیسی اپنائے جانے کے خلاف مسلم تنظیموں کے متحدہ محاذ نے موڈبیدرے میں احتجاج کیا۔
موڈبیدرے ملکی ودھان سبھا حلقہ کے ایس ڈی پی آئی صدر اے کے اشرف نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلاق ثلاثہ مسلمانوں کا اپنا معاملہ ہے ، وہ ایک مذہبی معاملہ ہے ، اس کو رد کرنے کے لئے مرکزی حکومت کچھ زیادہ ہی آرزو مند ہونا مضحکہ خیز ہے ۔ مودی حکومت مسلمانوں کے متعلق بہت خطرناک قانون کو جاری کرنے جارہی ہے، جو دراصل یہ دستور مخالف ہے، طلاق کی رد اور یکساں سول کوڈ معاملے میں مرکزی حکومت مداخلت نہ کرے ورنہ اس کے سنگین نتائج ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مسلم خواتین کے آنسو پوچھنے کا ناٹک کرنے والے مودی پہلے اخلاق کے خاندان کے آنسو پوچھنے کی کوششیں کریں تو بہتر ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ میں مداخلت کرنا ملکی دستور میں مسلمانوں کو دئیے گئے حقوق کو چھینے کی ایک سازش ہونے کا الزام لگایا۔ موڈبیدرے کے تحصیلدار محمد اسحق کو اپیل سونپی گئی ۔ بیلووائی ابوبکر صدیقی مسجد کے نائب صدر امیر غوث، عبدالسلام ، عبدالرحمن، ابوبکر صدیق ، محمد علیم عالمگیر، شہباز احمد ، محی الدین ، عبدالقیوم ، عبدالعزیز ، رضوان احمد وغیرہ موجود تھے۔ انور نے نظامت کی ، شہباز نے استقبال کیا ، ہاشم نے شکریہ اداکیا۔